سموگ، لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری


لاہور(صباح نیوز)سموگ کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سکولز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سموگ کے باعث جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث سکولز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے، 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے اور دوبارہ کھلنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ حکام اور اساتذہ کو اسکولز کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو ہوم ورک کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ پڑھائی کا حرج نہ ہو۔