نواز شریف جلدی کر لے الیکشن قبل از وقت ہیں،شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے الیکشن قبل از وقت ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  بیان میں انہوں نے کہا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔