اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علما اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔