سیالکوٹ(صباح نیوز)سیالکوٹ واقعے پرسوشل میڈیا پر مزید اشتعال پھیلانے والے ملزم عدنان افتخار کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم عدنان افتخارکوگرفتارکیا گیا ہے، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملزم نے سری لنکن شہری کی ہلاکت پر اشتعال انگیز ویڈیو بنائی اور شیئر کی۔
دوسری جانب سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کو وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کرنے اور آگ لگانے کے الزام میں ہجوم میں شامل اب تک 124 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ویڈیو کی مدد سے ڈنڈا بردار ملزم محمد شان اور لقمان، فیکٹری کی چھت پر پریانتھا کمار پر تشدد میں ملوث معظم اور غلام عباس سمیت مزید 6 ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں آگئے۔