افغان وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ ، پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کابل حملے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ ان کے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے فون پر رابطہ کیا اور کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبیدنظامانی پر حملے کی مذمت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملے کی سکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فون کال پر وزیر خارجہ بلاول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے حملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔