قصور (صباح نیوز)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن لاریب اسلم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاریب اسلم نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، سٹاک رجسٹر، میڈیسن کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،
اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔