پاکستان کا افغانستان سے تعلقات کے فروغ اور افغان عوام کی بھرپورمدد کے اعادے کے لئے اپنا اعلی سطحی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے افغانستان سے تعلقات کے فروغ اور افغان عوام کی بھرپورمدد کے اعادے کے لئے اپنا اعلی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر وزیرمملکت امورخارجہ حنا ربانی کھروفد کے ہمراہ  کابل جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حنا ربانی کھر کا افغان وزیرخارجہ سے ملاقات کے علاوہ افغان وزیراعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان وزیرخارجہ سے منگل کے روز مذاکرات ہوں گے جبکہ حنا ربانی کھراورملا امیر متقی روابط کے فروغ پر بات کریں گے۔۔