وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے، مریم اورنگزیب

استنبول (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک یٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران ہفتہ کو پاک ترک بزنس کونسل سے خطاب کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ترکی کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اس کی قربانیوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ناگزیر جنگ پر بھی ر روشنی ڈالی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے پاک ترک بزنس کونسل سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خطاب کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کی،ایک اور ٹویٹ میں   وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں کاروبار شعبہ میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ بات پاک ترک بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان بے پناہ غیر استعمال شدہ کاروباری اور تجارتی پہلوئوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ تاجر برادری نے پاکستانی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کے بارے میں اور تجارتی سفارت کاری کے نئے دور کا آغاز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صحافیوں پہ تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ گالیاں نہیں مسترد ہونے کی فرسٹیشن ہے یہ صحافیوں پہ تشدد نہیں پاگل پن کی نشانیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان کے خلاف غلیظ مہم اور دماغی مرض میں گالیاں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے