لاہور(صباح نیوز)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کر دی۔
ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ پبلشر کو این او سی کے بغیر عمرانیات کی کتاب چھاپنے پر شوکاز جاری کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کتاب میں معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے متعلق قابل اعتراض مواد تھا۔
اس کے علاوہ عمرانیات پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب میں بھی شامل نہیں۔اس لیے پنجاب بورڈ کی ٹیمیں مارکیٹ سے کتابیں اٹھا رہی ہیں۔