اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کراچی میں جلد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی دوران سماعت تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیگر تینوں جماعتوں کے نمائندوں پر بھاری ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے نمائندوں کے موقف کو سنا، پہلی تین جماعتوں کے نمائندے موقف پیش کر چکے تو چیف الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان کو موقف پیش کرنے کے لیے مدعو کیا
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تین جماعتوں کا موقف تو یکساں ہی لگتا ہے ۔ جس پر چیف الیکشن کمیشن نے کہاآپ تینوں پر بھاری ہیں ۔