راولپنڈی میں سڑکیں بند، عوام خوار اور انتظامیہ سوتی رہی، لاہور ہائی کورٹ


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سڑکیں بند، عوام خوار اور انتظامیہ سوتی رہی۔جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی ٹی او اور ایس ایس ایس پی آپریشنز بھی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ڈی سی راولپنڈی کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت کا برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ راستہ بند کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ دفاتر میں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، شہر میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی۔عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر راولپنڈی اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ جبکہ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔