عالمی رہنماؤں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا،وزیراعظم


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ، عالمی رہنماؤں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا،

کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ عالمی رہنماؤں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا،

ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔