عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹروں نے دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دے دیا


لاہور(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شوکت خانم اسپتال  لاہور سے ڈسچارج، ڈاکٹروں نے دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دے دیا،سخت سیکورٹی حصار میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپتال سے زمان پارک ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ڈاکٹروں نے دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دے دیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کرکے رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔

عمران خان کو اسپتال سے زمان پارک منتقل کرنے سے قبل تمام گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اتنظامات کیے گئے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ آنے والا راستے پر گیٹ بند کردیا گیا۔ مقامی افراد اور عام ٹریفک کے لیے رہائش گاہ کی طرف جانے اور آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ اور باہر سڑک پر موجود رہی۔