نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے ،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے،عمر ان خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی ہے اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہاکہ ہم نے ایم ایل ون 6 ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،حکومت نے ایم ایل ون کوتقریباً 10ارب ڈالر کردیا ہے۔ریڈ زون کی 4کلومیٹر اور 6پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے، حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت عمران خان کے گلے ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر قبضے کے لئے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے، یہ حکومت ریلیف دینے نہیں، ریلیف لینے آئے ہیں، حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی ہے، اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔حکمرانوں کو اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں اب الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔