آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے زیر انتظام ایم اے ایم ایس سی حصہ اول ضمنی کے امتحانات17نومبر کو شروع ہوں گے


مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی حصہ اول ضمنی 2021ء و سالانہ امتحان 2022ء مورخہ 17نومبر2022ء سے منعقد کروایا جا رہا ہے۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق حصہ دوئم کا امتحان ، حصہ اول کے اختتام کے فورابعد منعقد ہو گا۔

اس ضمن میں کنٹرولر امتحانات جامعہ کشمیر ڈاکٹر شرجیل سعید نے کہا ہیکہ امتحان میں شمولیت کیلئے تمام اہل اُمیدواران کو اُن کی طرف سے دیئے گئے پتہ جات پر رول نمبر سلپس آغاز امتحان سے 10دن قبل ارسال کر دی جائیں گی۔ ایسے طلبا وطالبات جن کی فیس وکوائف نامکمل ہیں ان کو ہدیات کی جاتی ہے کہ وہ 5نومبر تک اپنی فیس اورکوائف کی تکمیل کر لیں، عدم تکمیل کی صورت میں ان کو رول نمبر سلپس جاری نہیں ہو گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری اُمیدوار پر عائد ہو گی۔

امتحان سے 3دن قبل تک رول نمبر سلپس نہ ملنے کی صورت میں ان نمبرات پر رابطہ کریں۔ 05822-960519, 05822-960520, 05822-960466-70Ext. 210, 0287, 249 پرائیویٹ طلباء وطالبات کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی ویب سائٹ www.ajku.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ وہاں سے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ دریں اثناء جامعہ کشمیر نے ایم کام حصہ اول،حصہ دوئم و سوئم کا رزلٹ جاری کردیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق پاسفیل گزٹ کی اشاعت کردی گئی ہے جبکہ رزلٹ کارڈز بھی امیدواران کے دئیے ہوئے ایڈرسز پر ارسال کیے جارہے ہیں۔