کوئٹہ (صباح نیوز)خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیریں جنگل میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ہلاک دہشتگرد نوشکی ایف سی کیمپ پر حملوں میں ملوث تھے،
دہشتگرد خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے۔