وزیراعظم شہباز شریف کی سردار اخترجان مینگل سے ملاقات، چچا کے انتقال پر تعزیت کی


خضدار(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل )کے سربراہ سردار اخترجان مینگل سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خضدار کے علاقے وڈھ میں سردار اخترجان مینگل کی رہائش پر گئے اور ان کے چچا سردارزادہ مہر اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی ۔ اس موقع پروفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ، اعلی سرکاری حکام اور عمائدین بھی موجود تھے ۔۔