اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں عالمی وباکورونا کے کیسز پھرسے بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 506 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔