سینیٹر شیری رحمان کی جسٹس (ر) محمد نور مسکانزئی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت


اسلام آباد(صبا ح نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے جسٹس(ر) محمد نور مسکانزئی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہاں جاری بیان میں شیری رحمان نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کی شہادت پر لواحقین سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس(ر) محمد نور محمد نور مسکانزئی کے مسجد میں بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اس مشکل گھڑی میں جسٹس(ر)  محمد نور مسکانزئی کے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،امید ہے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے گی۔وفاقی وزیر شیری رحمان نے مستونگ میں بم دھماکے کی بھی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشگردی کے واقعات کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا،ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔