گیس ،بجلی قلت ،مہنگائی ،بھاری سودی قرضے سب حکومت واپوزیشن اور اسٹبلشمنٹ کے کارنامے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں گیس ،بجلی قلت ،مہنگائی ،بھاری سودی قرضے سب حکومت واپوزیشن اور اسٹبلشمنٹ کے کارنامے ہیں پی ٹی ایم جماعتیں اورپی ٹی آئی سب کو عوام نے آزمالیے مسائل حل ہوئے قرضوں ومہنگائی میں کمی آئی اور نہ عوام کو کوئی اچھی خبر ملی سب آپس میں ملے ہوئے ہیں باریاں لینے اور موسمی پرندوں کی طرح حکومتی جماعتوں وحکومت میں شامل ہونے والوں سے عوام کوکوئی امیدنہیں جماعت اسلامی ہی اصل اپوزیشن اور مسائل کا ادراک اورحل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلوچستان کو انہی وفاقی وصوبائی مقتدرواپوزیشن جماعتوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔بجلی اور گیس کی قلت ،مہنگائی بدامنی اور بدعنوانی نااہل ناکام مسترد شدہ سیاستدانوں اور اسٹبلشمنٹ کے فائدے میں ہے عوام تکالیف ومشکلات میں ہو یہی ان ظالموں کا ایجنڈاہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر ا نجینئر جمیل احمدکر د،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیر احمدماندائی ،زاہدا ختر بلوچ ،میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ظہور احمدکاکڑ،مرتضیٰ خان کاکڑ، حافظ خالد الرحمان شاہوانی ، سید نورالحق ایڈوکیٹ ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی سینئر نائب صدر اعجازمحبوب، سلطان محمدمحنتی ،میڈیا انچارچ عبدالولی خان شاکر ،عابد حسین ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کاجائزہ پیش کیا انجینئر جمیل احمدکرد نے سیلاب سے تباہی ،الخدمت کی اب تک خدمات کی کارکردگی ،مسائل ومشکلات اورضروریات کی رپور ٹ پیش کی جبکہ دیگر صوبائی وشعبہ جات کے ذمہ داران نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی،

ژوب میں فہم القرآن کلاس کا انعقا دپر اطمینان کا اظہاراور دیگر اضلاع میں بھی قرآن کلاسز کا اہتمام کیا جائیگا۔مدارس وتعلیمی اداروں اور تنظیم کو فعال کیا جائیگا اس موقع پر فیصلہ کیا کہ سیرت النبی ۖ پروگرامات 31اکتوبر تک جار ی رکھیں گے۔سراج الحق 2سے 6نومبرحب ، خضدار،مستونگ اور کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ بلوچستان کے قومی اجتماعی مسائل کو اجاگرا ور حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائیگی بدعنوان عناصر نے ہر شعبہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے احتساب نہ ہونے کے برابر اور احتساب کے ادارے برائے نام رہ گیے ہیں ہر طرف عوام کی پریشانی مسائل میں اضافہ کیا جارہا ہے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے ،بحالی کیلئے حکومت اور ان کے ادارے خاموش ہیں لگتا ہے سب کچھ ہضم کرنے کا ارادہ ہے ۔الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی پر عوام مخیر حضرات سماجی فلاحی تنظیموں نے بھر پور اعتما دکیا انشاء اللہ ہم امانتوں کو دیانت داری واخلاص سے متاثرین تک پہنچائیں گے