بیجنگ(صباح نیوز)چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے مختلف صوبوں میں دو نئے اومیکرون ویرینٹ (BF.7) اور (BA.5.1.7) سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ نسبتا زیادہ شدید اور تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے 12 اکتوبر کو گزشتہ روز 1,760 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کی اطلاع دی ہے، جوکہ بیجنگ، شنگھائی، شینزین اور ژیان جیسے شہروں میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اومیکرون ویرینٹ (BF.7) بیلجیم، جرمنی، فرانس، ڈنمارک اور انگلینڈ میں بھی پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اومیکرون ویرینٹ (BF.7) کے خلاف خبردار کیا تھا کہ یہ متوقع طور پر نیا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ بن سکتا ہے۔