کوئٹہ (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وفاق تماشاکر رہی ہے بلوچستا ن میں حکومت ہے نہ اپوزیشن ۔محرومیوں مسائل کے ذمہ دار وفاقی پارٹیوں کیساتھ بلوچستان حکومت اور اپوزیشن بھی ہے۔ حکومت واپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے مسائل حل کررہے ہیں بلوچستان کی محرومیاں دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اخلا ص نیک نیتی سے بلوچستان کے عوام کی بات سنی جائے ۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے عوام کو بجلی ودیگر وسائل سے محرومی کے بعد اب سوئی گیس سے بھی محروم کیا جارہا ہے ۔غیر غروری چیک پوسٹیں،بارڈرزپربھتہ خوری ختم کرکے ایران سے بلوچستان کے عوام کو سستے داموں تیل ودیگر اشیاء فراہم کیے جائیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر حکمران دیانت داری سے کام کریں توسیلاب زدگان کی بحالی جلد اور واقعی میں ممکن ہے۔دنیابھر سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد آگئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دیانت داری ومنصوبہ بندی سے وسائل استعمال کیے جائیں۔صوبہ بھر سمیت صوبائی دارالحکومت کی سڑکیں بارشوں نے تباہ کی مگر اب دوبارہ تعمیر سے وفاق وصوبائی حکومت غافل ہے ۔الحمداللہ جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کاریلیف ورک اور بحالی کے کاموں کیساتھ خیمہ بستیوں میں متاثرین کی خدمات بھی جاری ہے۔بلوچستان کے عوام کو سب نے ملکر محکوم ومحروم اورمظلوم بنادیا ۔وفاق حصہ وحقوق نہیں دیتے دے دیتے تو صوبائی حکمرانوں سے عوام تک حقوق منتقل نہیں ہوتے ہر طرف لوٹ مار کا دوردورہ ہے۔
حکمران دیانت دار بن جائے تو عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔عوام پر دیانت داری سے خرچ کرنے کی ضرورت ہے لوٹ مار کی وجہ سے بدعنوانی عروج پر ہے حکمران قومی خزانے کو حق سمجھ کر لوٹ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی بلا کسی اختیار اور اقتدار کے ہر جگہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی دن رات خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے۔ متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی قائم گئے ہیں جہاں ان کو ہرقسم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔مخیر حضرات تاجر برادری متاثرین وپریشان حال عوام کی خدمت کیلئے الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کاساتھ دیں