معاشی نظام کی تباہی کے بعد سیکولر لابیز ملک کی اسلامی معاشرتی اقدارپر حملہ آور ہیں ، مولانا عبدالحق ہاشمی


ڈیرہ مرادجمالی (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  حکمران عوامی مسائل حل کرنے ،امریکی غلامی ،سودی قرضوں کے جال سے نکالنے اور مہنگائی بے روزگاری کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں حکومت واپوزیشن جماعتیں وزارتیں لینے وذاتی مفادات کے حصول کیلئے مصروف عوام کو بھلا دیا ہیں جماعت اسلامی ہی حقیقی متبادل ،مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ملک گیر منظم دیانت دارپارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجودبلوچستان سمیت ملک بھر میں دیانت داری سے خدمات دینے کا بہترین ریکارڈ قائم کردیا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ ڈیرہ مرادجمالی کے دوران تقریب سے خطاب ،متاثرین سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ معاشی نظام کی تباہی کے بعد سیکولر لابیز ملک کی اسلامی معاشرتی اقدارپر حملہ آور ہیں، قوم کیساتھ ملکر سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا ہر صورت ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ، گھریلو تشدد کے قانون کے بعد اب آئین کے آرٹیکل 62ون ایف میں بھی تبدیلی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ہمیشہ کی طرح موجودہ سیلاب کے موقع پر بھی قوم کو بے یارومددگار چھوڑا اور آپسی لڑائیاں جاری رکھیں، عوام مفادا ت کے اسیر جاگیرداروں، وڈیروں اور ظالم سرمایہ داروں سے حساب لے گی۔ انھوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ قوم اہل اور ایماندار لوگوں کو آگے لائے اور پہلے سے آزمائے ہوئے نااہل حکمرانوں کو مسترد کرے۔ملک کے بائیس کروڑعوام آئین پاکستان کی اسلامی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں۔

آئین پر پوری قوم کا اتفاق ہے، مغرب زدہ حکمران اسلامی آئین کو اپنی خواہشات کے مطابق ڈھال کر سیکولر بنانا چاہتے ہیں۔ ملک میں بیشتر قانون سازی غیر ملکی طاقتوں کے دبائو پر ہوتی ہے۔ ایف اے ٹی ایف قوانین پاس کر کے قومی معیشت کو آئی ایم ایف کے مکمل کنٹرول میں دے دیا گیا، اب غیر شرعی قانون سازی کر کے ہماری سماجی اقدار کو بھی تباہ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ حکمران اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کی اسلامی تہذیب کے درپے نہ ہوں، قوم کسی صورت اس پر کمپرومائز نہیں کرے گی۔ عوام کے حقوق کے تحفظ اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔پاکستان اسلامی بنے گا تو بلوچستان خوشحال ہوگا عوام الناس حقیقی تبدیلی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں حکمران لوٹ مار ،ناکامی نااہلی وغلامی کا نظام ختم کرکے اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں#