کشمیر فروش فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ۔؟،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزبر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر فروش فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ۔؟ فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے۔؟ توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ ان سوالوں کا پہلے جواب دیں اور پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں،قومی سلامتی کھیل نہیں۔

ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ نے95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار، اب اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟پارلیمنٹ کو توڑنے والا آئین شکن اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ آئین شکن اسلام آباد کرنے کیا آ رہاہے؟قومی مفادات کے ساتھ یہ گھنائونا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے رہیں گے ،سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری؟ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کھیل نہیں۔