وزیر اعظم کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ،آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالہ سے دریافت کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بات کی اور ان کے والد آصف علی زرداری کی صحت کے حوالہ سے دریافت کیا۔

وزیراعظم نے آصف علی زرداری کی جلد اور مکمل صحتیابی کے حوالہ سے نیک خواہشات کااظہار کیا۔