انٹربینک میں ڈالرمزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا   ۔انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 64 پیسے تک سستا ہوگیا۔ ڈالرانٹربینک میں224 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار490 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔