بورے والا،کوسٹرنے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکرمار دی،2جاں بحق


بورے والا(صباح نیوز)وہاڑی روڈ پر تیز رفتار کوسٹرنے موٹر سائیکل رکشہ کوٹکرمار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور مسافر خاتون جاں بحق ہو گئے ،کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا.

ریسکیوحکام کے مطابق بورے والا سے وہاڑی روڈ 37 پھاٹک کے قریب بورے والا سے ملتان جانے والی تیز رفتار مسافر کوسٹر نے ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ کو بری طرح کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں رکشہ سوار60 سالہ خاتون رشیدہ بی بی زوجہ کرم دین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا.

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور 45 غلام مصطفی سکنہ 33/ ڈبلیو بی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا لیکن وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا.

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کوسٹر قبضہ میں لینے کے بعد ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔