ٹرانس جینڈر قانون کے خلاف لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے سراج الحق مختلف مذہبی وسیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور علمائے اکرام سے کل منصورہ میں مشاورت کریں گے،قیصر شریف


لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ غیر شرعی ٹرانس جینڈر قانون کے خلاف لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق مختلف مذہبی وسیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور علمائے اکرام سے منصورہ میں مشاورت کریں گے۔

جمعہ کی سہ پہر 4بجے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں قائدین جماعت اسلامی کے علاوہ تنظیم اسلامی کے رہنما شجاع الدین شیخ ، جماعت اہل حدیث کے حافظ عبدالغفار روپڑی ، پیر سید ہارون علی گیلانی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما حافظ ابتسام الہی ظہیر ، حافظ زبیر احمد ظہیر ، جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا عبد الرئوف فاروقی، جمعیت اتحاد العلماء کے رہنما مولانا عبدالمالک، جامعہ عروت الوثقی کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی، رہنما جمعیت علماء پاکستان قاری زوار بہادر، جامعہ اشرفیہ کے مفتی شاہد عبید ، شیعہ علماء کونسل کے علامہ محمد افضل حیدری،

اسلامی تحریک کے رہنما حافظ کاظم رضا نقوی، تحریک حرمت رسول کے رہنما قاری یعقوب شیخ، جامعہ بیت العتیق کے رہنما حافظ عبدالرحمان مدنی، ڈاکٹر محمد امین، علامہ زاہد الراشدی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،  مہتمم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، اسد منظور بٹ ایڈوکیٹ، حافظ عبدالرحمان انصاری، ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ اور دیگر شرکت کریں گے۔قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غیر شرعی ٹرانس جینڈر قانون میں ترامیم کا بل پہلے ہی سینیٹ میں جمع کروا دیا ہے اور اس کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں اپیل بھی دائر کی ہے۔