احسن اقبال جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے پھر ثابت ہوئی،شہباز شریف


نیویارک(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت سے دوحقائق ثابت ہوتے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پرپاکستان مسلم لیگ (ن)اور اس کے راہنماوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لئے نیب ہر حد تک گئی اور ناجائز قیدوبند میں رکھا۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دورکنی بینچ کی جانب سے احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں بری کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے پھر ثابت ہوئی۔