عدلیہ مخالف مہم کی حتمی رپورٹ اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ کو پیش


اسلام آباد(صباح نیوز)ایف آئی اے نے عدلیہ مخالف مہم کی حتمی رپورٹ اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ کو پیش کردی۔ ایف آئی اے کی رپورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما پر سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے خلاف ایکشن کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ایف آئی اے نے ایک درجن وکلا،صحافی اور کچھ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے نام بھی شامل کئے ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کا فرانزک تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔ اس معائنے میں یہ بھی سامنے آیا کہ کس طرح اعلیٰ عدلیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے مواد پوسٹ کیا گیا۔

وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو ان افراد سے متعلق تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ رپورٹس کی روشنی میں ان افراد کے خلاف کارروائی کے لیے رائے طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کی انتظامیہ سے بھی رپورٹ کے مندرجات شئیرکئے گئے ہیں۔