اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبات نے ناکافی ٹرانسپورٹ سہولیات کے خلاف احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ٹراسپورٹ کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
طالبات نے یونیورسٹی کیمپس کے اندر ہی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ بسیں کھچا کھچ بھری ہوتی ہیں اور ایک بس کے اندر سینکڑوں افراد جن میںطلباء اور طالبات شامل ہیں ،موجود ہوتے ہیں۔
طالبات کا کہنا تھا کہ آئے روز حادثات بھی پیش آتے ہیں۔ طالبات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو طلباء کی جان ومال کا خیال نہیں ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انتظامی افسران اور ٹرانسپورٹ عملے کا رویہ درست نہیںہے۔ جبکہ طالبات نے یونیورسٹی میں ناکافی سہولیات کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔