سیلاب متاثرین کی بحالی کاسلسلہ تیز کیا جائے ریلوے ٹریک کی بحالی،قومی شاہراہوں وپلوں کی تعمیرجلد کی جائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک میں بدعنوانی امریکی ومالیاتی اداروں کی غلامی کی وجہ سے معیشت تباہ مہنگائی وبے روزگاری عروج پرہے پی ٹی آئی وپی ڈی ایم معیشت کو تباہی سے بچانے میں ناکام ،امریکی وآئی ایم ایف کی غلامی کرنے پر خوش ورضامند ہیں ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کاسلسلہ تیز کیا جائے ہرماہ غیر اعلانیہ منی بجٹ کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ڈالر کی اڑان ،بھاری قرضوں کا حصول ، مہنگائی میں اضافہ کے ذمہ دارستر سال سے قوم پر مسلط قوتیں ہیں۔ریلوے ٹریک کی بحالی،قومی شاہراہوں وپلوں کی تعمیرجلد کی جائیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط عوام دشمن ،آئی ایم ایف کے مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی حالت خراب معیشت تباہ ،قوم قرضوں کے دلدل میں پھنس گئی ہے ۔سیلاب سے نظام زندگی تباہ ،عوام نان شبینہ کے محتاج مہنگائی وغربت میں اضافہ ہوا ا ن سب کے باوجودحکمران دنیا بھر سے امداد جمع تو کر رہی ہے لیکن متاثرین کی حالت بدلنے فنڈزمتاثرین پر خرچ کرنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کر رہی جو لمحہ فکریہ ہے ۔ موجودہ حکومت بھی مافیازکی حکومت ہے فی الحال آٹامافیا سرگرم ہیں آٹے کو مارکیٹ سے غائب قیمتیں بڑھانے کے بعد پھر چینی گھی یا کوئی اور ضروری چیز کوزخیرہ کرکے قلت پیدا کرکے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرکے عوام کو لوٹ لیا جائیگا ملک میں ان مافیازکی حکمرانی ہے جو عوام لوٹ کرکے خود مالامال ہوجاتے ہیں مافیاز کی حکومت ،بدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے عوام خوردنی اشیاء کو ترس اور مختلف مسائل ومشکلات کا شکار ہیں جماعت اسلامی ان مافیازکے خلاف ہر فورم پر آوازاُٹھارہی ہے ۔ستر سال سے حکومتیں منتخب نمائندے عوام سے صرف وعدے واعلانات کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا ان رہنماؤں منتخب نمائندوں بدعنوان سیاسی جماعتوں ،نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے عوام کا سیاست پر سے اعتما داُٹھ گیا ہے ہم عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیوں کوختم کریں گے مسائل کو مشاورت سے حل کرنے کی جدوجہد کریں گے وعدے نہیں کا م ہوگا بے روزگاری غربت ،بجلی وگیس کے لوڈشیڈنگ ،وولٹیج کمی بیشی ،ناجائزبلنگ کی وجہ سے عوام پریشان اور نہ ختم ہونے والے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں بلوچستان میں موٹروے، دورویہ سڑکیں ،میٹروبس ،اورنج لائن ٹرین پر ہماراکیوں حق نہیںیہ سہولتیں کیوں ہمارے لیے ممنوعہ ہیں ہم حقوق لے کر ہی رہیں گے عوام اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ ہیں