نوشکی(صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی نوشکی کے سیلاب زدہ علاقے قادرآباد اور کلی مینگل کا دورہ کیا اس موقع پر امیرضلع حافظ مطیع الرحمن ,نائب امیر مولانا محمد قاسم،آغا نورالحق شاہ، حاجی عبیداللہ مینگل،محمدیعوب آغا قادرشاہ و دیگر بھی موجود تھے.
انہوں نے سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب بہت بڑا قدرتی آفت تھاجس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ہم اپنے سیلاب زدہ بھایئوں کے دکھ اور تکلیف میں ان کیساتھ ہیں اور ایمرجنسی کے طور پر جوبھی ہمارے ہاتھ میں امداد تھے ۔ہم نے بلا تفریق تقسیم کیے یہ ہم نے نہیں دیکھا کس کس کو امداد ملا ہے اور یہ کون ہے ۔جماعت اسلامی کے پاس اقتدار نہیں لیکن ہم آپ لوگوں کیلیے مخیر حضرات کے سامنے جھولی پھیلاتے ہیں جو وہ دیں گے ہم آپ تک پہنچائیں گے۔
دوسری بات جن کے پاس اقتدار ہے وزرا ایم پی اے اور ایم این ایز کا فرض ہے کہ مدد کرے نہیں تو ان کو پکڑیں اور تنگ کرے یہ لوگ جب ووٹ لینے آتے ہیں تو عوامی خدمت کا وعدہ کرتے ہیں لیکن اب اس مشکل وقت میں گم ہوگئے ہیں۔جماعت اسلامی ایسی کوئی وعدہ نہیں کرتی جن پر عمل نہ کرسکتا ہو عملدرآمد نہ کرنے والے وعدے کبھی نہیں کرتے۔یہ جوبڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے تنہا جماعت اسلامی ،الخدمت فاونڈیشن بلکہ سرکار بھی کنٹرول نہیں کرسکتے لیکن یہ بنیادی طورپر حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کرے کیونکہ جو ملکی اور غیر ملکی بین الاقوامی ممالک کی جانب سے امداد کیلیے جو فنڈز آرہے ہیں وہ حکومت کو مل رہی ہے جماعت اسلامی کونہیں دے رہے ہیں۔ہم اپنے بساتھ کے مطابق خدمت میں مصروف ہیں ہم کسی کے ساتھ وعدہ نہیں کرتے یہ نقصانات مکمل ختم کریں گے ہاں یہ ہم ضرور کریں گے کہ حکومت کی توجہ اس طرف دلائیں گیاور ان کو پکڑیں گے کہ سیلاب زدگان کی امداد کرے بحثیت سیاسی پارٹی احتجاج کریں گے ۔
پریس کانفرنس کریں گے کہ سیلاب سے متاثرہ جگہوں پر کیوں نہیں جارہے ہیں سیلاب زدگان کی مدد کیوں نہیں کرتے۔ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ الخدمت فاونڈیشن تو کام کررہے ہیں لیکن آپ خود دیکھ لے دوتین جگہوں پرسیلاب سے تباہی ہوئی ہے یہاں بھی سیلاب آیا اور گیا اب زمین خشک ہوگئے آنے جانے میں کوئی مشکلات نہیں بلوچستان میں چھ ایسے اضلاع جو بولان سے لیکر اوستہ محمد جھل مگسی اور جعفرآباد تک چاروں طرف تالاب کی طرح پانی ہی پانی ہے الخدمت فاؤنڈیشن وہاں امداد کرنے میں مصروف ہیں اور جب جوں ہی فارغ ہوا نوشکی میں بھی خدمت کریں گے آپ خود بتائیں پہلے اس طرح کے علاقوں میں کام کرے یا دیگر علاقوں میں کرے ۔ہم کسی کے ساتھ جھوٹ نہیں بولتے آپ سب ہمارے بھائی ہیں ۔ہماری خدمت جانی ومالی طورپر آپ سب کیلیے حاضر ہیں