افغانستان کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فوری طور پر فراہم کرنے کی ضرورت ہے،شاہ محمود قریشی


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فوری طور پر فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں حاجی عمران عطاری کی قیادت میں دعوتِ اسلامی کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان شہریوں کو امداد کی فراہمی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وفدنے وزیر خارجہ کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو پوری دنیا میں فلاحی سرگرمیوں کے لئے سرگرم ہے۔وزیر خارجہ نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے