اسلام آباد (صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت دینی اور عصری تعلیم کے ادارے جامعہ المحصنات اسلام آباد شمالی پنجاب کی طالبہ نے ایف۔اے کے امتحان میں فیڈرل بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
جامعہ المحصنات کی کارکردگی ہمیشہ ہی اچھی رہی ہے،یہاں سے فارغ التحصیل طالبات مقابلے کے امتحانات بھی پاس کرتی رہی ہیں۔ پاکستان بھر میں جامعہ المحصنات میں بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی رہی ہے۔