پاکستانی روپیہ پھر گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر 216 کا ہوگیا


کراچی(صباح نیوز) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ ہے۔

جمعرات کو پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 دن میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 213 روپے 90 پیسے بڑھ کر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی۔