پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ


اسلا م آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کااجلاس چیئرمین رانا تنویرحسین کی زیر صدارت ہوا، ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پررانا تنویر حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب سوالات کے جواب دینے اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ نوٹس جاری کیا جائے، اس کے بعد وارنٹ گرفتاری کے اختیارات استعمال کریں گے۔

ڈی جی نیب حسین احمد نے کہا کہ چیئرمین نیب لاپتہ افراد کے سلسلے میں لاہور میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین نیب سے پوچھیں کب کمیٹی میں آئیں گے، ان سے کہیں آئندہ ہفتے ضرور آئیں،

  ڈی جی نیب نے بتایا کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نیب ریکوریوں کا گزشتہ ایک سال کا آڈٹ چند دنوں میں مکمل کرلیا جائیگا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رقم کا بھی آڈٹ کیا گیا ہے،

رپورٹ  پیش کریں گے۔ کمیٹی نے نیب، الیکشن کمیشن، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزارت انسانی حقوق کے پرنسپل اکاونٹ آفیسرزکو محکمہ جاتی کمیٹیوں کے اجلاس پربریفننگ کے لیے آئندہ ہفتے طلب کرلیا