اسلام آباد ائیرپورٹ پر نائیجیرین باشندوں کے پیٹ سے ہیروئن کے کیپسولز برآمد


اسلام آباد(صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے2 نائیجیرین باشندوں کے پیٹ سے  کوکین بھرے کیپسولز برآمدکر لئے ۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف اہلکاروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2  نائیجیرین باشندوں کے پیٹ سے کوکین بھرے173 کیپسول برآمدکیے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان غیر ملکی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچے تھے اور ان کے پیٹ سے برآمدشدہ کیپسولوں کا مجموعی وزن 2926 گرام ہے۔