عمران نیازی انسانوں کو ٹشو پیپر کی طرح مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے،احسن اقبال


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی انسانوں کو ٹشو پیپر کی طرح اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔اگر اس میں جرات ہے تو شہباز گل کے بیان کی ذمہ داری قبول کرے کہ میرے کہنے پہ شہباز گل نے یہ بیان دیا تھا۔

ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے بدھ کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پہ پاکستان میں سیاسی اور اداراجاتی انارکی پھیلانے کی سازش کا مہرہ ہے۔