کراچی میں دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو لوٹ لیا گیا


کراچی(صباح نیوز)مصروف ترین علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباداسما بتول کو دن دیہاڑے سڑک پر لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے اب عام شہریوں کے بعد اعلیٰ افسران بھی محفوظ نہیں رہے  اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو بھی دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔شہر کے مصروف ترین علاقے بہادرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول کو سڑک پر سب  کے سامنے ہی لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول فیملی کے ہمراہ باہر سے ناشتہ کے بعد واپس جانے کیلئے سڑک پر پیدل جارہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار ڈکیت پیچھے سے آتا ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے ان کا پرس چھین لیتا ہے۔ اسما بتول نے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج کرادیا ہے  اور ان کے مطابق پرس میں موبائل فون اورنقد رقم تھی۔مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔