پاکستانی اتھلیٹس نے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا ،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوح دستگیر بٹ اور ارشد ندیم نے سونے، شریف طاہر، زمان انور اور انعام بٹ نے چاندی، شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کامن ویلتھ کھیلوں میں کانسی کے تمغے جیت کر مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا اور اقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں ان تمام ایتھلیٹس سے وطن واپسی پر ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ اس کے علاوہ کامن ویلتھ کھیلوں میں شریک دیگر پاکستانی ایتھلیٹس بھی قابلِ تعریف ہیں جو محنت اور لگن سے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں۔