موجودہ دور کا یزید عمران خان ہے،سعد رفیق


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ دورہ کا یزید عمران خان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔سعد رفیق نے لکھا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمہ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔