قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے  ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔