رانا ثناء اللہ اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ  اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی مڈل کلاس کو اٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس وقت پاکستان کی آزادی اور غلامی میں فرق عمران خان کا ہے، ہر شخص جو آزاد پاکستان دیکھنا چاھتا ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج پر سب سے گھٹیا  اور اخلاق سے گری ہوئی تنقید اس ملک کے موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی ہے، نواز شریف کی فوج سے کوئی ہمدردی نہیں اور ن لیگ اس وقت نظریاتی طور پرپی ٹی ایم  اور بی ایل اے جیسی جماعتوں کی فلاسفی کو قابل قبول سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے ایسا کیا ہوا کہ یہ فوج کے راتوں رات ہمدرد بن گئے؟ ہوا یہ کہ چندسیاسی فیصلوں نے ان کو موقع دیا کہ یہ فوج کے ہمدرد بن کر فوج اور پاکستان کو کمزور کر سکیں اور وہ یہ ہی کر رہے ہیں امریکہ،افغانستان اور ہندوستان پر موجودہ قیادت کے نظریات پاکستان کو غلام بنانے کے ہیں۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کے بیان کا سکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ اوہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔