اسلام آباد کی سبزی منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،تعفن پھیلنے لگا


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی سبزی منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،تعفن پھیلنے لگا،انتظامیہ کی غفلت کے باعث صفائی نہ ہونے کے برابر، شہریوں اور دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا،وفاقی دارالحکومت کی سبزی منڈی کی صورتحال بیماریاں بانٹ رہی ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک کی سبزی منڈیوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی الیون میں قائم سبزی منڈی میںصفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہونے کے باعث خریداری کیلئے انے والے شہریوں کو صحت کے حوالے سے خطرات لاحق ہو گے ہیں جبکہ دوسرے ممالک کے کی سبزی منڈیا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق چلائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان کی سبزی منڈیاں گنڈی اور غلاظت کے باعث لوگوں کو مختلف بیماریوں میںمبتلا کر رہی ہیں۔ سبزی میں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ صرف خریداروں بلکے دکانداروں کی صحت کیلئے خطرات کا باعث بنتی سکتی ہیں۔ جبکہ جن کی صفائی کرنے کی ذمہ داریاں ہیں وہ غائب ہیں،کوئی عملہ صفائی نظر نہیں آ رہا ہے۔

اس حوالے سے جب صباح نیوز کی ٹیم حقائق جاننے  کیلئے سبزی منڈی پہنچی تو شہریوں نے شکوے کے انبار لگا دئے۔ شہری عمران علی، سعد عباس اور نجم الحسن سمیت دیگر خریداروں نے بتایا کہ یہ سبزی منڈی پورے سیکٹر پر پھیلی ہوئی ہے، جہاں بھی نظر جاتی ہے کوڑا کرکٹ اور گندگی پڑی ہوئی ہے،جو شہریوں اور دکانداروں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں، انھوں نے دعویٰ کیا کہ سبزی منڈی میں لائی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کو گندے پانی سے دھویا جاتا ہے۔  سروے کے دور ان  ایک دکاندار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہت سارے ناجائز کھوکھے اور اسٹالز قائم ہیں،جبکہ کچھ گریب بیلٹ پر قائم کیئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ صفائی ستھرائی میںرکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔  زرائع کے مطابق سبزی منڈی کی صفائی ستھرائی کیلئے قائم مارکیٹ کمیٹی  اپنے فرائض کو لاپراوہی سے ادا کر رہی ہے۔  سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی اسلام آبادظفر اقبال سے اس حوالے سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے دیگر افسران کی طرح  وقت کا بہانا بناتے ہوئے کوئی بات نہیں کی۔

اس کے برعکس اگر دنیا کے دیگر ممالک کی سبزی منڈیوں کی بات کی جائے تو جیساکہ امریکہ کی نیویارک شہر میں قائم یونین اسکوائر فارمرز مارکیٹ کو صفائی کے عالمی اصولوںکو مد نظر رکھتے ہوئے چلایا جا رہا ہے، یہاں ہر چیز کو اور اسٹال بڑی ترتیب سے لگایا گیا ہے،  صفائی ستھرائی اس مارکیٹ کا امتیازی نشان ہے۔ اس مارکیت کے حوال سے زیر نظر نصویریں دیکھ کر ہر شہری کی خواہش بڑھ جاتی ہے کہ وہ سودہ صرف یہاں سے خریدے۔

جبکہ اسلام آبادکی مارکیٹ سے متعلق تصاویریں شہریوں کوپیغام دیتی ہیں کہ اس طرف رخ نہ کریں کیونکہ ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں۔ صرف یہیں نہیں اس کے علاوہ بھی امریکی سبزی منڈیوں میں کھاد  اور دوائیوں کے بغیر تیار ہونے والے سبزیاں اور پھل فروخت کیے جاتے ہیں۔