اسلام آباد کو جدید اور مسائل کے انبار سے نکالنے کے لیے اہل متحرک اور تجر بہ کار قیادت درکارہے۔ میاں محمد اسلم


اسلام آباد ( صباح نیوز)  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو جدید اور مسائل کے انبار سے نکالنے کے لیے اہل متحرک اور تجر بہ کار قیادت درکارہے ، جس کا جینا مرنا عوام کے لیے ہو ، جو شہریوں کے دکھ سکھ کے ساتھی ہو ں ،ووٹ ایک امانت اور عوام کیلئے اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ،

انھوں نے کہاتاریخ شاید ہے کہ قوموں کو تعمیر و ترقی اور انحطاط و زوال ان کی قیادت کے کردار اور طرز عمل پر منحصر ہے ،عوام برادری ازم لسانی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر ووٹ دیں تو ملک کو اہل ، دیانتدار ، خادم عوام اور مخلص قیادت میسر آ جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تر نو ل کے تنظیمی و سیاسی دورے کے موقع پر علاقے کی مو ثر شخصیات سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا  الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے پی ٹی آئی بے نقاب ہو گئی، آٹھ برس تک اس سیدھے کیس کو لٹکانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن یہ فیصلہ بروقت کرتا تو پی ٹی آئی 2018ء میں اقتدار میں نہ آتی، ثابت ہوا  جماعت اسلامی کا موقف درست ہے کہ تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں مافیاز کے کلب ہیں، انھوں نے کہا عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچانے، بے روزگاری اور مہنگائی کی ذمہ دار وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی پارٹیوں کو خیرباد کہہ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔