کورونا ،مزید ایک شخص چل بسا ،693نئے کیسز رپورٹ


  اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 693نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک شخص کا انتقال ہوگیا جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35فیصد ہوگئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20ہزار678ٹیسٹ کئے گئے جس میں 693کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔