ڈالر1روپے 19پیسے مہنگا ،228 کا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رحجان


کراچی (صباح نیوز)ملک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 228روپے کا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 19 پیسے مزید مہنگا ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا منفی رحجان رہا۔پی ایس ایکس 100انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 269 پوائنٹس کم ہو کر 39652کی سطح پر کاروبارہوا۔