اسلام آباد(صباح نیوز) کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مہلک وائرس کا شکار ہو کر مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں679نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 35 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 679 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 یعنی 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ 166 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔