پلوامہ میں ایک عمررسیدہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق


سری نگر: جنوبی کشمیر  کے ضلع  پلوامہ میں ایک عمررسیدہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ محمد افضل نامی ایک بزرگ شخص بدھ کے روز پنزگام-بجبہاڑہ سیکشن کے قریب چلتی ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ریلوے پولیس نے محمد افضل کی میت کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔